جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میںآٹھ ماہ کا بچہ اہم ترین عہدے پر تعینات کردیاگیا،اس معصوم بچے کے ذمے کیا کام لگایاگیا ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انوکھی تعیناتی کی منظوری دی ہے جس کے تحت آٹھ ماہ کے ایک ننھے شیر خوار کو اتھارٹی میں ملازم مسرت تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی تعیناتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس منفرد تعیناتی کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوش کو عام کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے آٹھ ماہ کے ننھے محمد الھاشمی کو ملازم مسرت تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر

خوش ہوں۔ محمد الھاشمی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک خاتون ملازم کا بچہ ہے۔ آج کے بعد الھاشمی کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر لایا جائے گا تاکہ خوشی اور مسرت کے ماحول کو عام کیا جاسکے۔خیال رہے کہ امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ہاں اپنے ملازمین میں خوشی کو عام کرنے اور بھی متعدد اقدامات زیرغور ہیں جن میں صحت، اسپورٹس اور سماجی نوعیت کے اقدامات ہیں۔ ان کا مقصد اتھارٹی کے اندر امید اور خوشی کے جذبات کو مہمیز دینا اور مسرت کی روح کو پروان چڑھانا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…