سنبل پور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اوڈیشہ کے شہر سنبل پور میں ایک شخص تلوار لیکر فیملی کورٹ پہنچااور عدالت کے احاطے میں ہی سب کے سامنے بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق رمیش نامی شخص نے اپنی 18سالہ بیوی سنجیتا چودھری پرتلوار سے حملہ کردیا۔ اس دوران اس نے ساس للیتاچودھری اور ڈھائی سال کی بھتیجی کو بھی زخمی
کردیا۔ سسر موقع سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ سنجیتانے گھر سے فرار ہوکرر میش سے پسند کی شادی کی تھی ۔شوہر کے ذریعے مسلسل تشدد اور زیادتی سے پریشان ہوکر میکے واپس چلی گئی تھی۔ گزشتہ روز وہ اپنے والدین کے ہمراہ معاملے کا تصفیہ کرانے عدالت پہنچی تھی۔ رمیش نے بیوی کو واپس لانے کیلئے فیملی عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی۔