نئی افغان پالیسی: طالبان کا امریکا کے خلاف آپریشن ‘الخندق’ شروع،آپریشن کے دور ان کس کس کو نشانہ بنایاجائے گا؟دھماکہ خیز اعلان، کھلبلی مچ گئی

25  اپریل‬‮  2018

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان نے امریکا کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے مقابلے میں غیر ملکی فورسز کے خلاف نئے آپریشن ‘الخندق’ کا اعلان کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبا ن امریکا کو افغانستان سے بے دخل کرنے کیلئے الخندق آپریشن کا آغاز کررہے ہیں جس میں حکومت، افغان فورسز اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔طالبان نے اپنے اعلامیے میں دعویٰ کیا کہ ملک کے بیشتر علاقے غیر ملکی افواج کے زیر اثر ہیں اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی سے واضح ہو گیا ہے

کہ وہ مزید فورسز افغانستان کی سرزمین پر اتاریں گے۔طالبان نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی افواج نے طالبان کے علاوہ مقدس مقامات جیسا کہ مسجد کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔طالبان نے افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن سے دوطرفہ سیکیورٹی امور پر معاہدہ کرکے امریکی فوجیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا۔اس دوران طالبان قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو ہدایت کی کہ وہ عام شخص کی طرح زندگی گزاریں تاکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…