ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

نئی دہلی میں بھارتی صحافی کے پاکستان سے متعلق سخت سوالات ،جنوبی ایشیا میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ کوپاکستان کاکیا کچھ اچھا لگتاہے؟ جواب نے ہوش ہی اُڑادیئے

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جنوبی ایشیا میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ اردو زبان اور پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ نکلیں۔ہیلینا وائٹ نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی کا دورہ کیا جہاں ایک انٹرویو میں بھارتی صحافی نے ان سے پاکستان سے متعلق سخت سوالات کیے۔اس پر ہیلینا وائٹ نے جواب دیا کہ پاکستان سے امریکا کے 70 برس کے تعلقات ہیں جو آگے بھی رہیں گے بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہوں۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 18 برس سے اردو زبان سیکھ رہی ہیںاور انہیں اردو زبان بہت

میٹھی لگتی ہے ٗاردو ادب یونیورسٹی میں پڑھی تھی تاہم جب ایشیاء کا دورہ شروع کیا تو انہیں اردو کتابیں پڑھنے میں مزہ آنے لگا۔ہیلینا وائٹ کو اردو زبان کے ساتھ اردو شاعری بھی بے حد پسند ہے جسے وہ سیکھنا بھی چاہتی ہیں اس کے ساتھ انہیں معروف شاعر فیض احمد فیض کی شاعری بھی خوب بھاتی ہے۔یہی نہیں ہیلینا وائٹ پاکستانی ڈراموں کی بھی دیوانی ہیں جن میں ان کے پسندیدہ ڈرامے ’صدقہ تمہارے’ہمسفر‘زندگی گلزار ہے‘شوق سے دیکھے ہیں۔آخر میں انہوں نے ’تجھ سے ناراض نہیں‘ گانا بھی گنگنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…