نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں باراتیوں سے بھرا ایک ٹرک ایک پْل پر سے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں دیگر 21افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کی وسطی ریاست
مدھیہ پردیش میں یہ حادثہ پیش آیا جب ایک ٹرک ایک پْل کی حفاظتی باڑ سے ٹکرانے کے بعد 20 میٹر نیچے دریا کی خشک گزرگاہ میں جا گرا۔ اس ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس افسر وشال شرما کے مطابق 21 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔