پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

ایمرجنسی کی حالت میں ترک صدر کا ایسا اعلان جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا،اپوزیشن جماعت کیساتھ ملکر ناقابل یقین فیصلہ سنا دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترک صدر طیب اردوان نے ترکی میں ڈیڑھ سال قبل ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے صدارتی محل میں اپوزیشن پارٹی نیشنل موومنٹ پارٹی کے سربراہ ڈیوٹ باہچلی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما سے مشاورت کے بعد ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہی کیا جائے گا تاہم انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کیوں کہ اس وقت ملک کو فوری انتخابات کی اشد ضرورت ہے۔دوسری جانب ترکی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔واضح رہے ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جو اب تک برقرار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…