منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

اس خاتون کو کیوں امریکہ میں ہیرو قرار دیاگیا؟ جان کر آپ بھی اس کی حمایت پر مجبور ہوجائینگے

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز ایک انجن پھٹ جانے کے بعد بحفاظت زمین پر اتار لینے والی خاتون پائلٹ کو جہاز کے مسافر ہیرو قرار دے رہے ہیں۔اس واقعے کے دوران جہاز کی ایک کھڑکی ٹوٹنے سے ایک خاتون مسافر باہر لٹک جانے سے ہلاک ہو گئیںتھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیمی جو شلٹس نے ہنگامی صورت حال کے بعد فلائٹ 1380 کو فلاڈیلفیا کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا۔

کیپٹن شلٹس کا نام ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے نہیں بتایا تاہم جہاز پر سوار مسافروں نے انھیں ہیرو قرار دیا۔ ان کے شوہر نے بھی خبر رساں ادارے کو تصدیق کی کہ جہاز کا کنٹرول انھی کے ہاتھ میں تھا۔امریکی نیوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ان خاتون پائلٹس کے پہلے دستے میں شامل تھیں جنھیں ٹیکٹیکل ائیر کرافٹس کی تربیت دی گئی تھی۔نیو میکسیکو سے گریجویشن کرنے والی شلٹس نے حیاتات اور زراعت کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ فوج میں آ گئیں۔انھوں نے دس سال تک امریکی نیوی میں کام کیا۔ سنہ 1993 میں فوج چھوڑنے سے قبل انھوں نے جنگی جہاز بھی اڑائے۔ وہ لیفٹیننٹ کمانڈر کے عہدے سے ریٹائر ہوئیں۔ان کے شوہر ڈین شلٹس بھی پائلٹ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…