جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

صیہونی ریاست کے یوم آزادی کی تیاریاں،اسرائیلی ادارہ شماریات نے ملکی آبادی کے اعدادوشمار جاری کردیئے،اب اسرائیل میں یہودیوں کی تعداد کتنی ہوگئی ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات نے ملک کی کل آبادی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا کے کہ صہیونی ریاست کی کل آبادی 88 لاکھ 40 ہزار ہے جب ان میں سے یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار ہے۔ یہودی کل آبادی کا 74.5 فیصد ہیں۔ رپورٹ فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے موقع پر جاری کی گئی۔ صہیونی ریاست 15 مئی کو ’یوم آزادی‘ کے طورپر مناتی ہے اور اسے قومی دن قرار دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں 18 لاکھ

49 ہزار افراد آباد ہیں۔ان میں فلسطینی عرب بھی شامل ہیں جو اسرائیل کی کل آبادی کا 20 فیصد ہیں۔ دیگر اقوام کے باشندوں کی تعداد چار لاکھ 40 ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا 4.6فیصد ہیں۔ ایک لاکھ 69 ہزار افراد ایسے ہیں جن کے پاس اسرائیل کی شہریت نہیں۔اسرائیل کے ادارہ شماریات کے اندازے کے مطابق 2048ء میں اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ 52 لاکھ تک پہنچ جائیگی۔اسرائیل میں 2017ء کے دوران ایک لاکھ 77 ہزار بچے پیدا ہوئے جبکہ 41 ہزار نے وفات پائی۔ بیرون ملک سے 28 ہزار یہودی فلسطین میں آباد کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…