جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

آصفہ کے قاتلوں کی گرفتاری ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوبرطانیہ آمد پر شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا،سکھ برادری اور کشمیری کمیونٹی ایک ہوگئے

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر لندن میں مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے مظالم اور ننھی آصفہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے برطانیہ پہنچنے پر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔لندن میں پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف اور

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ بچی آصفہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرہ برطانیہ کی سکھ برادری اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا جس کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 17 سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…