پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

روایتی حریف جنوبی اور شمالی کوریا 70 سالہ جنگ کے باقاعدہ خاتمے پر رضامند

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(آئی این پی) روایتی حریف جنوبی کوریا اور شمالی کوریا قریبا 70 سال بعد جنگ کے باقاعدہ خاتمے پر رضامند ہوگئے،دونوں ممالک کے سربراہان آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریائی حکومتوں نے 1950 سے شروع ہونے والی خونی جنگ کو بالآخر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 68 سالہ جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے لیے جنوبی کوریا کے صدر مون جیان اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان آئندہ ہفتے ملاقات میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

اگرچہ 1950 سے 1953 کے درمیان ہونے والے کوریائی تنازع پر عارضی جنگ بندی ہے تاہم ان کے دونوں ممالک کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہے۔جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے حکام کے درمیان نامعلوم مقام پر ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ہے جس میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کو مستقبل ختم کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی تھی۔سخت گیر حریفوں کے درمیان برف ایسے وقت میں پگھلی جب امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ جوہری ٹیکنالوجی کو وسیع کرنے پر شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی جانب سے کئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان 27 اپریل کو تاریخی دورے پر جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ 1950 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ حریف ملک جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، شمالی کوریا کے سربراہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنے دادا کے جنم دن کی تقریبات بھی منائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…