جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں ہر 15منٹ میں کتنے ریپ ہوتے ہیں؟شرمناک انکشاف

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایٹا(سی پی پی ) صوبہ اترپردیش میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صوبہ اترپردیش کے ضلع ایٹا میں 19 سالہ لڑکے نے 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ایٹا کے علاقے گلہ منڈی میں پیر کی رات بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک تھی

کہ اس دوران 19 سالہ سونو نامی نوجوان اہل خانہ سے نظر بچا کر بچی کو قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت میں لے گیا جہاں اس نے کمسن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔پولیس کا کہناہے شادی کی تقریب کے دوران بچی کے اہل خانہ نے اسے گمشدہ پاکر تلاش شروع کی تو بچی کی لاش قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت سے ملی۔پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ 2016 میں بھارت میں زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور 2015 کے مقابلے میں واقعات 82 فیصد بڑھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی صوبے گجرات میں بھی 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھی 8 سالہ بچی آصفہ بانو سے زیادتی کے بعد اسے جلانے کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس کے بعد بھارت میں اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…