برسلز(این این آئی) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو میس نے کہاہے کہ شام کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے جس میں خطے کی تمام قوتیں شریک ہوں۔جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو میس نے منگل کو برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے
حل کرنے کی ضرورت ہے جس میں خطے کی تمام قوتیں شریک ہوں۔ ہائیکو نے کہاکہ ان کا نہیں خیال کہ اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والا شخص اس عمل کا حصّہ ہو۔ہائیکو نے آگاہ کیا کہ شامی بحران کا ایسا حل تلاش کیا جائے گا جس میں خطے میں اثر و رسوخ رکھنے والے تمام فریق شریک ہوں۔