منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام پر بمباری کے بعد ٹرمپ ہوش کھو بیٹھے ،خطرناک عزائم ظاہر کر دئیے ،پوری دنیا کا امن داؤپر لگ گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شامی حکومت نے اپنے عوام پر دوبارہ کیمیائی حملہ کیا تو جواب میں امریکا پھر سے شام کو نشانہ بنائے گا۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایک بار پھر شامی حکومت کو کیمیائی گیس کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہریوں پر مزید کیمیائی حملے ہوئے تو امریکا اپنے اتحادیوں کی مدد سے شام پر دوبارہ

میزائل حملہ کرنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگائے گا جس کے لیے امریکا کی تیاریاں مکمل ہیں۔ قبل ازیں اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے شام پر میزائل حملے کو کامیاب مشن قرار دیتے ہوئے اپنے اتحادیوں برطانیہ اور فرانس کا شکریہ ادا کیا۔امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر میزائل حملے کو جہاں حلیف ممالک کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ضروری اقدام قرار دے رہے تھے وہیں روس نے میزائل حملے کو جارحیت سے تعبیر کیا ہے۔ روس کے سفیر وسیلی نبینزیا نے اتحادی ممالک پر الزام لگایا کہ انھوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا معائنہ کرنے والی ٹیم کی دوما میں کیمیائی گیس کے استعمال ہونے کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی شام پر حملہ کر دیا۔دوسری جانب کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے نمائندے اس وقت شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود ہیں جہاں سے انہیں کیمیائی گیس کے مبینہ استعمال سے متعلق تفتیش کرنے کے لیے دوما جانا ہے تاہم اس سے قبل ہی امریکا نے اپنے حلیفوں برطانیہ اور فرانس کی مدد سے گزشتہ روز شام میں واقع کیمیائی ہتھیار کی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ امریکا اور اتحادیوں کی فضائی کارروائی شام کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے مخالفین پر کیمیائی گیس کے استعمال کے بعد کی گئی۔ شام کے شہر دوما میں کیمیائی گیس سے 100 سے زائد افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاع تھیں جس پر امریکا نے اقوام متحدہ سے شام کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی تھی تاہم روس کی جانب سے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب شام اور روس نے کیمیائی گیس کے استعمال کو بے بنیاد اور لغو الزامات قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…