بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

طالبان نے صوبہ غزنی کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا، طالبان نے شہر کے داخلی راستوں پر بارودی سرنگیں بچھادیں، سرکاری فوج بے بس

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سرگرم طالبان جنگجووں نے ملک کے مشرقی صوبے غزنی کے ایک ضلعے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جب کہ طالبان کے حملے میں ضلعے کے گورنر سمیت 15 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق خواجہ عمری نامی ضلع، صوبائی صدر مقام غزنی کے نزدیک ہی واقع ہے اور اسے صوبے کا سب سے محفوظ ضلع سمجھا جاتا تھا۔

غزنی کے ڈپٹی پولیس چیف رمضان علی محسنی نے غیرملکی خبر رساں ادار کو بتایا ہے کہ بدھ و جمعرات کی درمیانی شب کیے جانے والے طالبان کے حملے میں جو افراد مارے گئے ہیں ان میں ضلعی گورنر علی دوست شمس کے علاوہ ان کے کئی محافظ، سات پولیس اہلکار اور پانچ انٹیلی جنس افسر بھی شامل ہیں۔ رمضان علی محسنی نے بتایا کہ طالبان کا حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے دوران طالبان نے ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کو آگ بھی لگادی۔انہوں نے بتایا کہ لڑائی میں کم از کم 25 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے سے افغان پارلیمان کے رکن محمدعارف رحمانی نے امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو بتایا ہے کہ طالبان کے حملے میں انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر اور ضلعے کے ڈپٹی پولیس چیف بھی مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شہر کے داخلی راستوں پر بارودی سرنگیں بچھادی تھیں جس کے باعث سرکاری فوج فوری طور پر مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے نہیں پہنچ سکی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ضلعے کا کنٹرول جنگجووں کے ہاتھ میں آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حملے میں 20 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ عمری پر قبضے کے نتیجے میں طالبان 15 ہزار آبادی والے صوبائی دارالخلافے غزنی کے مزید نزدیک پہنچ گئے ہیں جو دارالحکومت کابل سے محض 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلعے پر قبضے کی اطلاع کابل کو دے دی ہے جہاں سے آنے والی مزید نفری کے ذریعے ضلعے کا قبضہ طالبان سے چھڑانے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔افغانستان میں ہر سال موسمِ سرما کے جاتے ہی طالبان کے حملوں میں شدت آجاتی ہے۔ گرم موسم کے باعث پہاڑوں پر برف پگھلنے سے پہاڑی راستے اور درے کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے طالبان جنگجووں کو نقل و حرکت اور گوریلا کارروائیوں میں آسانی ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…