ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے ذمے داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس حملے کے جواب میں اقدامات کے لیے اپنے اتحادیوں سے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔عادل الجبیر نے ایران کے ساتھ چھے بڑی طاقتوں کے طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ اس میں اسقام موجود ہیں اور ان کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔