اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نوجوان دلہن نے اپنی شادی سے کچھ دیر قبل ایسی کیا بات کہہ دی کہ باپ نے غصے میں آکر بیٹی کو ہی قتل کر دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت شروع سے اپنی روایات سے جڑا چلا آرہا ہے ان میں ذات کے معنی بہت زیادہ پروان چڑھے ہیں ۔ یہ اپنی ذات میں رہتے ہوئے کسیدوسری ذات کی لڑکی یا پھر لڑکے سے شادی کی ہر گز اجازت نہیں دیتے ۔ حال ہی میں بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی21سالہ لڑی ’’پی اتھیرا‘‘کو کسی دوسری ذات کے لڑکے سے محبت ہو گئی جو ایک فوجی تھا۔

اتھیرا نے اپنے باپ ’’راجن‘‘ کو فوجی سے شادی کیلئے راضی کر لیا لیکن شادی والے دن ہی باپ بیٹی میں جھگڑا ہو گیا جس پر راجن نے اپنی بیٹی پر چھریوں کے ان گنت وار کر کے اسے قتل کر دیا ۔ اتھیرا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دنیا فانی سے کوچ کر گئی ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتھیرا کی شادی ایک مقامی مندر میں سہ پہر کو ہونا تھی ، گھر میں تیاریاں عروج پر تھیں لیکن شادی سے کچھ دیر ہی قبل باپ بیٹی میں جھگڑا ہو گیا جو بیٹی کی موت پر ختم ہو ا ۔ گھر والوں نے قتل کی رپوٹ تھانے میں درج نہیں کروائی جبکہ پولیس نے شک کی بنیاد پر ’’اتھیرا کے باپ راجن ‘‘ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…