نیودہلی (سی پی پی )بھارتی ریاست بہار کے علاقے ساہارسہ میں واقع صدر اسپتال کے عملے کی غفلت کے نتیجے میں خاتون کی جان لے لی۔بجلی معطل ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے موبائل کی ٹارچ کی روشنی میں خاتون کا آپریشن کردیا ، اس غفلت سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔اس آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک حادثے میں زخموں سے چور چور خاتون کا ڈاکٹر موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کر
رہا ہے اور اس کے بعد ٹانکے لگا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کی سہولت میسر نہیں تھی۔خاتون کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کو دو دن تک ہسپتال میں رکھا اور پھر اچانک ہی پٹنہ کے ہسپتال میں منتقل کروانے کیلئے کہہ دیا۔خاتون کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کا انتقال ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ہوا ہے، تاہم فی الحال اس واقعہ کا کیس درج نہیں ہوا ہے۔