ماسکو(این این آئی)روس کے مشرقی شہر کے ایئر پورٹ کے رن وے پر قیمتی دھاتوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر ایک مال بردار ہوائی جہاز میں بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں لادی گئی تھیں۔جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو اْس کے
سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا۔اس دوران سونے اور چاندی کی دو سو قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں۔ ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کان کے مالک نے بتایا کہ جہاز سے گرنے والی تمام بارز کو جمع کر لیا گیا ہے۔پولیس نے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔