کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کویتی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جو خودکش دھماکہ کرنے کی دھمکی دے رہی تھی۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق فرضی خودکش بمبار نے کارڈ بورڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر درج تھا کہ’’ میرے قریب مت آنا جو میرے قریب آئیگا پھٹ جائیگا‘‘۔ خاتون نے اسٹاک ایکسچینج کے باہرخودکش بمبار ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے اس کے
سابقہ شوہر اور والد کی پینشن دی جائے کیونکہ اسکا کوئی ذریعہ معاش نہیں۔ خاتون کا مطالبہ ہے کہ اسکی طلاق ہوچکی ہے جبکہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ ہی کوئی دیکھ بھال کرنے والا۔ اپنے اس مطالبے کو منوانے کیلئے کویتی خاتون نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر خودکش بمبار ہونے کا ڈرامہ رچایا جسے پولیس نے ناکام بناکر خاتون کو گرفتار کرلیا۔ اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔