دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر میں چیک بائونس ہونے پر ایک برطانوی شہری کو ایسی سزا سنا دی گئی جسے جان کر کوئی بھی اپنا ہوش کھو بیٹھےگا ۔انٹرنیشنل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک شہری جوناتھن ناش قطری دارالحکومت دوحہ کی ایک کمپنی میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہا تھا ۔ اس کمپنی کا کام کنسٹرکشن انڈسٹری کو خدمات فراہم کرنا تھا ۔ چند سال قبل ٹاپ ہائوس کے کسی تنازعے کی وجہ سے دیگر کمپنیوں کی ادائیگیاں روک دی گئیں تھیں
کیونکہ کمپنیوں کو دیئے جانے والے چیک بائونس ہو گئے جنہیں جوناتھن ہی سائن کیا تھا جس کے مطابق بائونس ہونے والے چیک کا ذمہ دار بھی یہی بنتا تھا ۔جوناتھن کے دستخط شدہ چیک بائونس ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اسے 37سال کیلئے جیل بھیج دیا ۔ وہ گزشتہ تین سال سے دوحہ کی سنٹرل جیل میں قید ہے ۔ میل آن لائن سے بات چیت کے دوران جوناتھن نے کہا ہے کہ سزا کیخلاف میری ساری اپیلیں رد کر دی گئیں جبکہ اب مجھے بھی ایسے لگنے لگا ہے کہ یا تو میری یہاں موت واقع ہو جائے گی یا پھر جب میں بوڑھا ہو کر نکلوں گا ۔ مجھے صرف ایک بات ہمیشہ تکلیف دیتی رہے گی وہ یہ ہے کہ میں اپنی فیملی سے کبھی نہیں مل سکوںگا ۔