جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کشمیر میں کشیدہ صورت حال کی ذمہ دار مودی سرکار ہے ٗراہول گاندھی

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگا پور (این این آئی)کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار مودی سرکار کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کا واحد حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔سنگاپور میں نیشنل یونیورسٹی میں پبلک پالیسی سے متعلق مباحثے کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مودی سرکار کی پالیسی مفاہمت کے بجائے مخاصمت پر مبنی ہے ٗیہی وجہ ہے کہ وادی میں صورت حال بگڑتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2004 میں جب یوپی اے نے مرکز میں حکومت بنائی تو کشمیرجل رہا تھا تاہم سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کشمیر کے بارے میں مفاہمانہ پالیسی اپنائی گئی اوریہی وجہ تھی کہ وہاں حالات میں بہتری آئی ۔انہوں نے کہاکہ وادی کے حالات میں بہتری لانے اور کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے اعتمادسازی اور بات چیت ناگزیر ہے ۔انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس تک کو کنٹرول کرتے ہیں اور بہت ہی جارحانہ قسم کی سیاست کی جارہی ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وہ مودی کو شکست دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…