اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غنی حکومت افغانستان پر کنٹرول کھونے لگی، افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان نے 4چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں 4چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26افغان اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فرح صوبے کے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں طالبان جنگجوئوں
نے اچانک چوکیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 26اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق حکومت کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبان نے 4پولیس اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے جب کہ صوبے کے دیگر مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں بھی متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔