بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

القدس بارے ٹرمپ کا فیصلہ باقابل قبول،اسرائیل سے مذاکرات ہوسکتے ہیں،روس

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد فلطینی اتھارٹی کی قیادت نے امریکیوں سے رابطے ختم کرنے کے ساتھ متبادل ثالث کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے تنازع کے حل کے لیے امن مساعی میں مدد کے حصول کی خاطر چین اور روس کے ساتھ رابطے شرروع کیے ہیں۔

محال ہی میں مشرق وسطیٰ کے لیے روس کے امن مندوب سیرگی فیرشینین نے فلسطین اور اسرائیل کا دورہ بھی کیا۔ادھرروس نے کہاہے کہ روسی مندوب نے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یعلون اوشبیز ، قومی سلامتی کے وائس چیئرمین ارنا میزراحی، تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری صائب عریقات اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور روس پر مشتمل گروپ چار کے مندوبین بھی موجود تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو میں عرب سفارت کاروں سے ملاقاتوں کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے بارے میں فیصلے کے خطرات پر خبردار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس القدس کے معاملے میں فلسطینی قوم کے جذبات کو سمجھتا اور ان کی قدر کرتا ہے۔ فلسطینیوں نے کچھ حاصل نہ کرنے کے باوجود اپنے موقف میں پسپائی اختیار کی ہے۔ وہ اسرائیل کے ساتھ غیر مشروط براہ راست بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔ روس دونوں فریقوں کو بات چیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا مرکزی محور ہے۔ تنازع فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جنگ ختم نہیں ہوسکتی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…