ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شمالی کوریا جوہری میزائل پریڈ کے لیے نہیں بنا رہا،سی آئی اے

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو خطرہ پہنچانے والی جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے اب چند ماہ کے فاصلے پر ہے۔ اور شمالی کوریا کے حکمران کم یونگ ان ایک کامیاب میزائل تجربے کے بعد مزید تجربات کرنا بند نہیں کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امیریکن اینٹرپرائز انسٹیٹیوٹ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کو امریکہ پر جوہری میزائل داغنے سے روکنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لییماضی کے برعکس مزید وسائل مختص کرنا ہوں گے۔ انھوں نے شمالی کوریا سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ کم یونگ ان ایک کامیاب تجربہ کر کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگلا قدم یہی ہو گا کہ مزید ہتھیار بنائے جائیں جو صرف آٹھ فروری (شمالی کوریا کی فوج کا دن) کی پریڈ کے لیے نہیں ہوں۔انہوں نے سی آئی اے کے چیف کے طور پر اپنے پہلے سال کے مکمل ہونے پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ صلاحیت امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور صدر ٹرمپ نے حکومت کو یہی ہدایت کی ہے کہ ایسا کرنے سے شمالی کوریا کو روکا جائے۔سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالسی یہی ہے کہ خطے کو ہمیشہ کے لیے جوہری ہتھیاروں سے پاک کر دیا جائے۔ اس خطرے کو مکمل ختم کیا جائے مگر اب یہی یہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔ اور فی الحال مشن یہی ہے کہ ہم انہیں جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…