ہیگ(آئی این پی )عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس ودہشت گردکلبھوشن یادیو کے مقدمہ میں پاکستان اور بھارت کو تحریری طور پر موقف پیش کرنے کیلئے وقت مقرر کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے مقدمہ کی آئندہ سماعت رواں سال 17اپریل اور17جولائی کو کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی فوجی عدالتوں کی جانب سے
جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جسے بعد ازاں بھارت نے گزشتہ سال مئی میں عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کردیا تھا۔ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو ہدایات جاری کی تھیں کہ مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے تک کلبھوشن یادیو پھانسی نہ دی جائے ۔