بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی منظر نامہ تبدیل،چین امریکہ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا، ورلڈ انرجی بی پی رپورٹ

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین قابل تجدید توانائی کے حصول میں امریکہ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا ۔ چین قابل تجدید توانائی کے حصول میں اپنی حکمرانی میں اضافہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر کل پیداوار کا 40فیصد پیدا کررہا ہے

جو کہ کل پیداوار کا ایک تہائی سے زائد حصہ ہے ۔ گزشتہ برس قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت پر حکمرانی کا سہرا اور امریکہ کے سر تھا ۔ چینی سرکاری خبررساں ادارہ کے مطابق اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ چین نے قابل تجدید توانائی کے حصول میں امریکہ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔ بی پی چیف اکانومسٹ سپینسر الدائی نے میڈیا کو بتایا کہ چین رواں برس حکمرانی ختم کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی کا عالمی سطح پر کل پیداواری صلاحیت کا 40فیصد پیدا کررہا ہے جو کہ دنیا میں کل پیداوار کا ایک تہائی سے زائد بنتا ہے ۔ چین ہائیڈرو اور جوہری توانائی کی پیداوار کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ عالمی سطح پر ہائیڈرو پاور میں 2016میں 2.8فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوا جس میں 40فیصد نے پیدا کیا ۔ عالمی سطح پر نیوکلیئر پاور سیکٹر میں گزشتہ برسوں کی نسبت 1.3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ 9.3ملین ٹن آئل کے برابر صلاحیت رکھتا ہے اور دیکھنے میں یہ آیا کہ یہ اضافہ بھی چین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے سبب ہوا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…