واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان لیڈرز کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا سینڈرز نے روزانہ پریس بریفنگ کے آغاز پر اپنے کلمات میں کہی۔ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے۔دریں اثناء افغان حکام نے کہاہے کہ ایسے خدشات سامنے آئے ہیں کہ حملہ آوروں کو اندرونی مدد حاصل تھی۔ادھر یوکرائن کی
وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ یوکرائنی شہری بھی شامل ہیں،جرمن ریڈیو کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حملہ آور ہفتہ 20 جنوری کی شب کس طرح اس ہوٹل کی سکیورٹی کو توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ ہوٹل کی سکیورٹی تین ہفتے قبل ہی ایک پرائیویٹ کمپنی نے سنبھالی تھی۔ادھر یوکرائن کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ یوکرائنی شہری بھی شامل ہیں۔