واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے قومی دفاعی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س کی تمام تر توجہ دہشتگردی کے بجائے روس اور چین پر مرکوز ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ یہ محض دفاعی حکمت عملی نہیں بلکہ امریکی حکمت عملی بھی ہے
کیونکہ امریکہ کو روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔تاہم نئی دفاعی حکمت عملی کا اہم نکتہ چین اور روس پر نظر رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین اپنے خیالات و اقدار کی حامل دنیا قائم کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے یہ دوسرے ممالک کی معیشت، سفارتی اور سیکیورٹی فیصلوں پر اثر انداز ہوسکیں۔