بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوئی یانگ جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی جو یو کے ماہرین آثار قدیمہ نے گیارہ ہزار سال پرانی ایک قبر دریافت کرنے کی تصدیق کی ہے جس میں ایک بچے کی لاش دفن ہے، یہ قبر وسطی گوئی جو یو کے گوئی این نیوایریا کے موضع یان کانگ کی ایک غار میں پائی گئی ہے،محققین اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں آیا یہ صوبے میں پائی جانیوالی قدیم ترین قبر تو نہیں۔ثقافتی نوادرات اور آثار قدیمہ کے صوبائی ادارے کے مطابق ڈی این اے کے تجزیے
سے اس امرکی شناخت ہوئی ہے کہ قبر میں پڑی ہوئی لاش دوسال کے بچے کی ہے ، یہ غار جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے قدم حجری دور کے انسان استعمال کرتے تھے ، مارچ 2016ء میں دریافت کی گئی جبکہ یہ قبر جولائی 2017ء میں پائی گئی ہے، ادارے کے معاون محقق جانگ شنگ لونگ نے بتایا کہ محققین کو قدیم حجری دور اور پتھری ادوار کے بڑی تعداد میں پتھری نمونے ملے ہیں ، اس کے علاوہ ہڈیو ں سے بنی ہوئی اشیاء اور شکار کے آلات بھی ملے ہیں۔