جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں شروع،21افرادزیر حراست

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں امیگرین اہلکاروں نے ملک بھر میں درجنوں سیون الیون اسٹورز پر چھاپے مار کر وہاں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سیون الیون امریکہ کی اْن کمپنیوں میں سے ایک ہے جو امریکہ میں قانونی طور پر کام کا اجازت نامہ نہ رکھنے والوں کو جزوقتی ملازمت کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ چھاپے صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاس اینجلس سے نیو یارک تک امریکہ بھر میں سیون الیون کے 98 اسٹورز پر چھاپے مارے گئے۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز کے ایک اعلیٰ اہلکار ٹھامس ہومین کا کہنا تھاکہ یہ چھاپے امریکہ میں کاروبار کرنے والی اْن تمام کمپنیوں کیلئے ایک وارننگ کی حیثیت رکھتے ہیں جو غیر قانونی تارکین وطن کو کام کی پیشکش کرتے ہیں۔ ٹھامس ہومین نے کہاکہ ہم اس بارے میں قانون کو نافذ کریں گے اور اگر کسی کو اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔سیون الیون چلانے والی کمپنی کے امریکہ بھر میں 60,000 کے لگ بھگ اسٹور ہیں ۔ امیگریشن حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اْنہوں نے چھاپوں کیلئے اسی اسٹور کو کیوں چنا ۔ تاہم اس کارروائی میں امریکہ کی 17 ریاستوں اور واشنگٹن دی سی میں کل 98 سیون الیون اسٹورز پر چھاپے مار کر اْنہوں نے اْن کے مالکان کو تین دن کی مہلت دی ہے جس میں اْنہیں اپنے اسٹور پر کام کرنے والے تمام افراد کے امیگریش اسٹیٹس کے بارے میں ثبوت پیش کرنے ہوں گے اور یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ قانونی طور پر کام کرنے کے اہل ہیں۔ٹھامس ہومین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تاکین وطن کو کام کی پیشکش کرنے والی کمپنیاں غیر قانونی امیگرین کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں اور اْن کا محکمہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امریکہ کی کوئی کمپنی غیر قانونی امیگرنٹس کیلئے مقناطیس کا کردار ادا نہ کرے۔ اْنہوں نے کہا کہ اْن کا محکمہ امریکی

شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع یقینی بنانے کیلئے یہ مہم جاری رکھے گا۔محکمہ امیگریشن اور کسٹمز کے ایک اور اعلیٰ اہلکار ڈیرک بینر نے کہا کہ مارے جانے والے یہ چھاپے مستقبل میں کی جانے والی کارروائیوں کا پیش خیمہ ہیں۔ بینر نے کہا کہ مستقبل میں صرف بڑی کمپنیوں پر ہی چھاپے نہیں مارے جائیں گے بلکہ جو بھی کاروبار

غیر قانونی تارکین وطن کو کام دے گا، اْن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اْدھر سیون الیون کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے ان چھاپوں کے بارے میں علم ہے۔ تاہم کمپنی کے ہر اسٹور کا مالک ایک خود مختار بزنس مین ہے جو اپنے عملے کیلئے خود مکمل طور پر جوابدہ ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں غیر قانونی حیثیت میں کام کرنے والوں کو ملک سے نکال دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…