منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

اسلام 2040ء میں امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا،پیوریسرچ

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مسلمان آیندہ دو عشروں کے دوران میں دوسرا بڑی مذہبی گروپ بن جائیں گے اور اسلام اس ملک کا دوسرا بڑا مذہب ہوگا ۔اس بات کا دعویٰ امریکی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کیا اور یہ پیو ریسرچ کے ایک مطالعے پر مبنی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسلمان آباد ی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ ایک تخمینے کے مطابق آیندہ تین عشروں میں دْگنا سے بھی بڑھ سے جائے گی۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء میں امریکا میں مسلمانوں کی آبادی قریباً ساڑھے چونتیس لاکھ تھی ۔2050ء میں یہ بڑھ کر اکیاسی لاکھ ہوجائے گی۔اس عرصے کے دوران میں مسلمانوں کی تعداد یہود سے بڑھ جائے گی اور وہ عیسائیوں کے بعد دوسرا بڑا مذہبی گروپ بن جائیں گے۔پیو نے 2007ء ، 2011ء اور 2017ء میں مذہب کی بنیاد پر امریکا میں مقیم لوگوں کی تعداد سے متعلق اپنے مطالعات کو یک جا کیا ہے اور ان مطالعات کی ایک مشترکہ رپورٹ جاری کی ہے۔اس ضمن میں اس نے امریکا کی مردم شماری کی سالانہ رپورٹس سے اعداد وشمار لیے ہیں اور ان کی بنیاد پر مستقبل میں امریکا میں مسلمانوں کی تعداد کا تخمینہ لگایا ہے۔اس تحقیق کے مطابق 2016ء میں مسلمان تارکینِ وطن ریکارڈ تعداد میں امریکا میں آئے تھے ۔اس وقت امریکا میں مقیم مسلمانوں میں تین چوتھائی تارکینِ وطن ہیں یا ان کی اولاد ہیں۔پیو کے مطابق مسلمانوں کی اوسط آبادی دوسرے مذہبی گروپوں کے مقابلے میں زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ ان میں بچوں کی شرح پیدائش بھی زیادہ رہے گی ۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیندہ چند عشروں میں مسلمانوں کی تعداد تو ضرور دْگنا ہوجائے گی لیکن کل ملکی آبادی میں ان کی تعداد بہت تھوڑی ہی ہوگی۔نیز عیسائیوں کی آبادی امریکا میں پہلے نمبر پر ہی رہے گی۔ان کے بعد لامذہبوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔یعنی وہ لوگ جو سرے سے کسی دین کو مانتے ہی نہیں ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…