ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کا اسرائیل سے اربوں ڈالرکا دفاعی معاہدہ منسوخ

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظیم نیتن یاہو ایک بڑے تجارتی وفد کے ہم راہ اگلے ہفتے بھارت کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اس چھ روزہ دورے کے دوران ان کے ہم راہ 130 اہم اسرائیلی کاروباری شخصیات بھی ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں ایک اعلیٰ اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو

وسعت دینے سے متعلق معاہدے ہوں گے، جب کہ اس دوران نیتن یاہو بھارت کو اسرائیلی دفاعی ساز و سامان کی فروخت کو بھی حتمی شکل دیں گے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیا گیلاڈ کوہین کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والے اس چھ روزہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو گی۔بھارتی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 131 میزائل خریدے گا۔ بَرک نامی میزائل اسرائیل کے رافائل ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز کا تیار کردہ ہے اور یہ میزائل بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری بیڑے میں استعمال کیے جائیں گے۔ادھر بھارتی وزارت دفاع کے مطابق نئی دہلی نے اسرائیل سے پانچ سو ملین ڈالر کے ٹینک شکن میزائلوں کی خریداری منسوخ کر دی ہے۔ یہ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل بھی اسرائیلی ہتھیار ساز ادارے رافائل ہی کے تیار کردہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ رافائل کمپنی کے متعدد اہم عہدیدار بھی اس دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم کے ہم راہ ہوں گے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے تاہم اس بابت مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…