نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی کی یہودی لڑکے سے پسند کی شادی ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی ملیحہ خان نے ایلان کروڈووا سے امریکہ میں شادی کرلی ہے ،ملیحہ اور ایلان کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 2016ءمیں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تینتیس سالہ ملیحہ خان پاکستان کے بڑے شہر کراچی کی رہائشی ہیں جبکہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملیحہ نے ایم بی اے کے لئے ہاورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیاتھا ،
شادی کے بارے میں ایلان اور ملیحہ کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کو یوں محسوس ہورہاتھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں اسی لئے ہم نے بالاخر شادی کا فیصلہ کیا ،دونوں کی شادی یہودی رسومات اور اسلامی رسومات دونوں طرح کی گئی ، حیرت انگیزطورپر ایلان اور ملیحہ کے خاندان والوں نے اس شادی کی کچھ زیادہ مخالفت نہیں کی، واضح رہے کہ اسلام میں مرد کو یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کی اجازت ہے لیکن کسی مسلمان لڑکی کو کسی یہودی یا عیسائی مرد سے شادی ممنوع قراردی گئی ہے۔