جدہ(آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عالمی سطح پر عالمی لیڈر کے طورپر غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں بھی بہت کم لوگ جانتے تھے مگر ان کے نائب ولی عہد اور اس کے بعد ولی عہد بنائے جانے کے بعد کئے گئے انقلاب آفریں اقدامات نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔امریکی جریدہ ’ٹائمز‘ نے بھی اپنی اشاعت میں شہزادہ محمد بن سلمان
کو سال 2017ء کی معتبر شخصیت قرار دیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ فن کاروں اور مشاہیر عرب پتی شخصیات میں شہزادہ محمد بن سلمان تیزی کے ساتھ ابھرتے رہ نما کے طور پر مشہورہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنی با اثر شخصیت میں بڑے بڑے سپراسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جریدہ ٹائمز پرانٹرنیٹ پر کیے گئے ایک سروے میں 24 فی صد ووٹ شہزادہ محمد بن سلمان کو دیے گئے۔ دوسرے نمبر پر چھ فی صد ووٹ جنسی تشدد سے متاثرہ افراد نے حاصل کیے ہیں۔