جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

تین بارکہہ کرطلاق دینے والے کو 30سال قید کی سزاپر غور،جرمانے کی تجویز بھی شامل

datetime 4  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک ایسے قانونی مسودے پر غور کیا جا رہاہے جس کے تحت تین بار طلاق کہہ کر طلاق دینے والوں کو تین سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے رواں سال اگست میں اس کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا لیکن حکام کے مطابق اس طریقے سے طلاق اب بھی دی جا رہی ہے۔قانونی مسودے میں قید کے ساتھ جرمانے اور عورت کے لیے معاوضے کا بھی ذکر ہے۔اس مسودے کو صلاح مشورے کے لیے ریاستی حکومتوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس نئے قانون کے

تحت تین بار طلاق کہہ کر طلاق دینے پر پابندی ہو گی اور ماہانہ معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ بچوں کو سپرد کرنے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔یہ طریقہ کار اس لیے وضع کیا گیا ہے تاکہ جب شوہر بیوی کو گھر چھوڑنے کا کہے تو اس کو قانونی سہارا حاصل ہو۔اس مسودے کے تحت تین بار طلاق کہہ کر طلاق دینا ناقابل ضمانت جرم ہو گا۔ اس مسودے کے تحت تین بار طلاق ای میل کے ذریعے یا ایس ایم ایس کے ذریعے کہنے کی بھی ممانعت ہو گی۔پارلیمنٹ میں اس مسودے پر بحث دسمبر کے سیشن میں کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…