بدھ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2024 

افغان صدر اشرف غنی کے حق میں نکالی گئی ریلی خود کش دھماکہ،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلال آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک سیاسی ریلی کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں6افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے مشرقی شہر جلال آباد میں افغان صدر اشرف غنی کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی جہاں موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار نے مجمع کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑالیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔ صوبہ ننگرہار کی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی ایک

اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچی تو اچانک دھماکا ہوگیا۔اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ننگرہار صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کا کافی اثر و رسوخ ہے جبکہ کچھ حصوں میں طالبان بھی کافی متحرک ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کابل میں بھی ایک سیاسی اجتماع کو داعش کی جانب سے خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔افغانستان میں آئندہ برس ضلعی اور پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سیاسی مخالفت میں بھی شدت آگئی ہے کیوں کہ ان انتخابات کے نتائج کا اثر 2019 میں ہونے والے صدارتی انتخاب پر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…