جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بس میں بدبودار جرابیں اتارنا مسافر کو مہنگا پڑ گیا،معاملہ پولیس تک جا پہنچا

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک شخص کو بدبودادجرابوں کے باعث لوگوں کو تکلیف پہنچانے پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح وولوو بس کے ذریعے دھرمشالا سے نئی دہلی جارہا تھا کہ بدبودار جرابوں کے باعث اس کی بس کے دیگر مسافروں سے مبینہ طور پر بحث مباحثہ ہوا۔جرابوں سے آنے والی بدبو اس قدر ناگوار تھی کہ مسافروں نے پرکاش کمار سے درخواست کی کہ وہ انہیں یا تو بیگ میں

ڈال لیں یا باہر پھینک دیں۔تاہم پراکاش کمار نے ایسا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد ان کے اور دیگر مسافروں کے درمیان بحث و مباحثہ شروع ہوگیا۔بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے معاملے کے حل کی دو سے تین بار کوشش کی اور پراکاش کو جرابیں باہر پھینکنے کا کہا، لیکن نوجوان نے ان کی بات ماننے سے بھی انکار کردیا۔مسافروں نے پراکاش کے انکار پر بس ڈرائیور کو بس ضلع اونا کے بھروائین پولیس اسٹیشن لے جانے کا کہا اور وہاں پراکاش کمار کے خلاف شکایت درج کرائی۔پولیس نے پراکاش کے خلاف عوام کو پریشانی اور تکلیف پہنچانے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا۔تاہم بعد ازاں اسے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اونا سجنیو گاندھی نے پراکاش کمار کے خلاف دیگر مسافروں کی شکایت پر مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ پراکاش نے پولیس اسٹیشن میں بھی جھگڑا کیا۔بعد ازاں پراکاش کمار نے دیگر مسافروں کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں اس نے الزام لگایا کہ اس کی جرابوں سے بدبو نہیں آرہی تھی، لیکن اس کے باوجود مسافر اس سے بغیر کسی وجہ کے الجھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…