ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اگلے ہفتے بادشاہ بنتے ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسرائیلی فوج کیساتھ کس عرب ملک پر حملے کی تیاری کر رہےہیں برطانوی اخبار کے خوفناک دعویٰ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بادشاہ بننے کے منتظر، بادشاہت ملتے ہی پہلا ہدف ایران اور ایرانی حمایت یافتہ جنگجو گروپ ہونگے، اسرائیل کی مدد سے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ

لڑینگے، برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں اگلے ہفتے شاہ سلمان اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں تخت و تاج سے دستبردار ہو جائیں گے اور شہزاد محمد بن سلمان جو اس وقت ولی عہد ہیں بادشاہ بننے کے منتظر ہیں اور بادشاہت حاصل کرتے ہی وہ لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجو گروپ حزب اللہ کے ساتھ جنگ لڑیں گے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا ہدف ایران اور اس کے حمایت یافتہ جنگجو گروپ ہونگے، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ سلمان خود کو حادم الحرمین شریفین کے عہدے تک محدود کر لیں گے جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان براہ راست یا اکیلے حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے اسرائیل کی مدد سے لبنان میں ان کے خلاف جنگ شروع کرنا ہوگی ، جس کیلئے وہ اسرائیلی فوج کوربوں ڈالر کی براہ راست امداد کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ اگر اسرائیل کے ساتھ معاملات طے نہ پائے تو دوسرا آپشن حزب اللہ کے ساتھ شام میں جنگ لڑنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…