بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

70 برس گزر گئے مگر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی کوٹھی کا معاملہ آج تک حل کیوں نہ ہو سکا؟ کون رکاوٹ ہے؟اہم انکشافات!!

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)ممبئی میں جناح کی کوٹھی کا معاملہ 70سال گزرنے کے بعد بھی حل نہ ہوسکاجبکہ عمارت ویران پر پڑی ہے اوراس پر بھارت کا قبضہ ہے، کچھ انتہا پسند ہندواس کو گرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک جھگڑا اس کوٹھی پر بھی ہے،

جو گذشتہ 70 سالوں سے چلا آ رہا ہے۔پاکستان، جناح کی اس کوٹھی پر اپنا حق جتاتا ہے اور پاکستان کے عام شہری کی نظر میں جناح کی یہ کوٹھی ان کی ایک یادگار ہے۔اسی رہائش گاہ میں قیام کے دوران جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی، اس کے لیے لڑائی لڑی تھی اور اسی لیے پاکستان اس پر دعویٰ پیش کرتا ہے۔بھارت نے ممبئی میں جناح کے بنگلے کو اینمی پراپرٹی یعنی دشمن کی جائیداد قرار کر رکھا ہے۔ فی الحال یہ عمارت ویران پڑی ہے اور حکومت کا اس پر قبضہ ہے۔ایک مقامی سیاستدان جو ریئل اسٹیٹ کا دھندہ بھی کرتے ہیں، وہ جناح کی کوٹھی کو گرانے کی مہم چھیڑے ہوئے ہیں۔جناح کو ممبئی شہر سے بہت محبت تھی۔ انگلینڈ سے لوٹ کر وہ یہیں بس گئے تھے۔ اپنی رہائش کے لیے انھوں نے یہ شاندار عمارت بنوائی تھی۔ جناح نے یہ کوٹھی، اس دور کے یورپی بنگلوں کی طرز پر بنوائی تھی۔ اس بنگلے کا نام ساؤتھ کورٹ ہے۔یہ بنگلہ جنوبی ممبئی کے مالابار ہلز علاقے میں ہے۔ سمندر کے رخ پر بنی اس عمارت کو بنانے میں جناح نے 1930 کی دہائی میں تقریبا دو لاکھ روپے خرچ کیے تھے۔اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ یلاڈ بیٹلے نے تیار کیا تھا۔ اس میں اطالوی سنگ مرمر لگے ہیں۔ ساتھ ہی لکڑی کا کام بھی بہت عمدہ قسم کا ہے۔اس کوٹھی کو جناح نے اپنے خواب کی عمارت کے طور پر بنوایا تھا۔ اس کی تعمیر کے لیے خاص طور سے اٹلی سے کاریگر بلائے گئے تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…