جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر مسلسل بڑھتے ہوئے مظالم ،معروف سیاستدان نے اسمبلی سے استعفی دیدیا

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر مسلسل بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف احتجاج سے روکنے اور دورہ اتر پردیش میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پربہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور مشہور خاتون سیاستدان مایاوتی نے احتجاجا لوک سبھا سے استعفی دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش،اور بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے فسادات کے خلاف بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ،

نے لوک سبھا کے اجلاس میں سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مسلمانوں ، عیسائیوں ،دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف پر تشدد واقعات بڑھ رہے ہیں ،ملک میں ہونے والے فسادات پر لوک سبھا میں میری بات بھی نہیں سنی جا رہی اور نہ ہی مجھے بولنے کا موقع دیا جا رہا ہے ، ایسے میں بہتر ہے کہ میں اس ایوان سے ہی مستعفی ہو جاں ۔مایا وتی راجیہ سبھا کے چیئر مین حامد انصاری کو اپنا استعفی بھی بجھوا دیا ہے ۔  اس سے قبل راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اپنی بات نہ رکھنے دینے سے مشتعل مایاوتی نے ایوان سے باہر نکلنے کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا ” میں نے تحریک التوا کے تحت نوٹس دیا تھا جس میں بولنے کے لئے تین منٹ کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ جب میں نے سہارن پور ضلع کے سبیر پور گاؤں کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو حکمراں پارٹی کےارکان کھڑے ہوکر ہنگامہ کرنے لگے اور مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ ،اگر میں اقلیتوں ، دلتوں اور محروموں کا معاملہ ایوان میں نہیں اٹھا سکتی تو میرا راجیہ سبھا میں آنے کا کیا فائدہ؟ اس لئے میں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آئی ہے پورے ملک میں دلتوں، پسماندہ، مسلمانوں، عیسائیوں، کسانوں، مزدوروں اور مڈل کلاس کا استحصال ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…