ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں طالبان قابو سے باہر،رواں سال کے چھ ماہ میں وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،اقوام متحدہ کے انکشافات

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں سال رواں کے پہلے نصف حصے میں ساڑھے سولہ سو سے زائد عام شہری ہلاک اور ساڑھے تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ ششماہی بنیادوں پر افغانستان میں شہری ہلاکتوں کی تعداد کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ہندو کش کی اس ریاست میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی طرف سے بتایا گیا کہ اس سال یکم جنوری سے لے کر 30 جون تک اس ملک میں جو کل 1,662 عام شہری مارے گئے،

ان میں سے 20 فیصد صرف ریاستی دارالحکومت کابل میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے اس امدادی مشن کی طرف سے افغان خانہ جنگی کے دوران شہری ہلاکتوں کی تعداد کا 2009ء سے اب تک باقاعدہ ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔ اس ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق عشروں سے خانہ جنگی اور بدامنی کے شکار اس ملک میں صرف گزشتہ ششماہی کے دوران جتنے بھی عام شہری مارے گئے، ان کی بہت بڑی اکثریت کی موت کی وجہ حکومت مخالف عسکری قوتیں اور شدت پسند تنظیمیں بنیں۔رپورٹ کے مطابق ان شہری ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ افغان طالبان اور شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے جنگجوؤں اور خود کش حملہ آوروں کی طرف سے کی جانے والی خونریز کارروائیاں تھیں۔یو این اے ایم اے کے مطابق اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ہندوکش کی اس ریاست میں شہری ہلاکتوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا اور کابل حکومت کی مخالف قوتوں کی طرف سے یہ حملے بہت ہی منظم اور مربوط انداز میں کیے گئے۔اقوام متحدہ کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک افغانستان میں جتنے بھی عام شہری مختلف حملوں میں مارے گئے، ان کی مجموعی تعداد گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے دوران شہری ہلاکتوں کی تعداد کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ رہی۔ان 1,662 شہری ہلاکتوں میں سے جس ایک حملے میں سب سے زیادہ افغان شہری ہلاک ہوئے،

وہ مئی کے مہینے میں کابل میں ایک ٹرک کی مدد سے کیا جانے والا وہ بہت بڑا بم دھماکا تھا، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور سینکروں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق کابل میں یہ بم حملہ 2001ء سے لے کر اب تک افغانستان میں کہیں بھی کیا جانے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا، جس میں مارے جانے والے ڈیڑھ سو سے زائد افراد میں سے کم از کم 92 عام شہری تھے۔

ان شہری ہلاکتوں پر عالمی ادارے کی طرف سے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب تادامیچی یاماموتو نے کہا کہ افغانستان کے مسلح تنازعے میں انسانی جانوں کی صورت میں چکائی جانے والی یہ قیمت ابھی تک بہت ہی زیادہ ہے۔تادامیچی یاماموتو نے افغانستان میں دیرپا قیام امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ قابل مذمت اور اندھا دھند خونریز حملے اور بم دھماکے فوری طور پر بند ہونا چاہییں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…