ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ساتھ ساتھ اب کینیڈا میں بھی سکھوں کی تحریک آزادی کی گونج سنائی دینے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت کے بعد سب سے زیادہ سکھ کینیڈا میں مقیم ہیں جہاں اب خالصتان تحریک کیلئے باقاعدہ آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی تحریک آزادی خالصتان کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کینیڈین نوجوان وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں خالصتان کے جھنڈے اور خالصہ تحریک کے بڑے رہنمائوں کی تصاویر بھی بڑی تعداد میں آویزاں کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ عالمی برادری خالصتان کیلئے ہماری پر امن جدودجہد کو دیکھے۔اس موقع پر خالصتان کے حوالے سے مختلف نعرے بھی لگائے گئے۔