اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’نئی تاریخ رقم‘‘ ترک وزیر اعظم نے اپنی کرسی پانچ سالہ بچے کے حوالے کر دی

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نییومِ اطفال کے موقع پر اپنی کرسی صدارت پانچویں کلاس کے بچے کے حوالے کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے یومِ قومی حاکمیت و یومِ اطفال اور ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی

97 ویں سالگرہ کے موقع پر چانکایہ پیلس میں بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعظم یلدرم نے اس موقع پر اپنی کرسی کو 5 ویں کلاس کے طالبعلم یاعز کیچے کے حوالے کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر بچہ بہار کے پیامبر پھول کی حیثیت رکھتا ہے اور آپ ہی وہ پھول ہیں جو دنیا میں بہار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قومی خودمختاری کی جدوجہد کے اہم ترین سنگ میلوں میں سے ایک 23 اپریل کی تاریخ ہے۔ استنبول پر غیر ملکی قوتوں کے قبضے کے بعد ملت پہلی دفعہ ایک جگہ جمع ہوئی۔ اس دن کا یومِ اطفال اعلان کیا جانا محض اتفاق نہیں ہے بلکہ قومی حاکمیت ایک معاشرے کے آزادانہ وجود کو یقینی بنانے والا اہم ترین عنصر ہے۔وزارت اعظمی کی کرسی پر بیٹھنے والے بچے یاعز کیچے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں دنیا بھر کے بچوں کے لئے ایک خوش وخرم مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔ 15 جولائی کے شہدا کے لئے مغفرت اور غازیوں کے لئے لمبی عمر کا متمنی ہوں۔وزیر اعظم یلدرم اور کیچے کے خطاب کے بعد مِنی وزرا کابینہ کا اجلاس ہوا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…