منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کو متحدہ عرب امارات کیخلاف سرگرمیاں مہنگی پڑ گئیں،امارات کا ایسا جواب کہ بھارت کو مدتوں یادرہے گا

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ نے عرب ممالک میں بھی جاسوسی نیٹ ورک وسیع کردیا،متحدہ عرب امارات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے،یو اے ای نے 2 بھارتی جاسوسوں کو حساس معلومات بھارت کو فراہم کرنے پر 5 اور10 برس قید کی سزا سنادی ۔ گلف نیوز کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پڑوسی اور دیگر ملکوں میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا

نیٹ ورک پھیلایا ہواہے۔ پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور متحدہ عرب امارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔بھارتی شہری منار عباس کو 14 دسمبر 2016کو سزا سنائی گئی، سپریم کورٹ آف یو اے ای نے جاسوسی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اسے فوجی تنصیبات اور جہازوں بارے حساس معلومات ابوظہبی میں بھارتی سفارتخانے میں را کے ایجنٹوں کو فراہم کرنے پر گرفتار کیاگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کا ایک شہری محمد ابراہیم جو منی، شیخ زائد گہرے پانی کی بندرگاہ میں موجود بحری جہازون کے بارے میں اہم معلومات منتقل کرنے میں ملوث پایا گیا تھا اسے اکتوبر2015میں گرفتار کیا گیا جبکہ 14دسمبر 2015کو یو اے ای کی ایک عدالت نے اسے 10 سال سزا سنائی تھی۔ ابراہیم را کے ایجنٹوں اجاکمار اور ردناتھ جوہاکو اہم معلومات دیتا تھا جبکہ بھارتی شہری حیدر آباد کے محمد عظمت اللہ خان جو پورٹ زائد ابوظہبی میں ملازم تھا، کو بھی جاسوسی کے الزام میں 14 جولائی 2014کو پکڑا گیا وہ فوجی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ار کے حکام کو حساس معلومات پہنچاتا تھا۔ وہ دو ہفتے سے زائد پولیس تحویل میں رہا۔بعدازاں اسے خاندان کے ساتھ بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…