اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

جاپان پھر جنگ کے راستے پر چل پڑا،چین کا انتباہ

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین نے جاپان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ماضی کی جارحیت کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈا کرنے سے باز رہے اور فوجی طاقت کے خطرناک راستے پر چلنے سے احتراز کرے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے روزانہ بریفنگ میں بتایا کہ جاپان کو چاہیے کہ وہ تاریخ کا سامنا کرے اور تاریخ سے سنجیدہ سبق حاصل کرے ۔ ہوا نے یہ ریمارکس جاپان کی موجودہ کابینہ کے دو ارکان کی طرف سے منگل

کو الگ الگ یہ بیان دینے کے بعد دیے تھے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں اور ایوان کی طرف سے شدید احتجاج کے باوجود تدریسی مواد کے طور پر تعلیم کے بارے میں متنازع قبل از جنگ شاہی ریسکرٹکو استعمال کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ مزید برآں نئی تعلیمی گائیڈ لائنز کے مطابق جاپانی سکولوں کو چاہیے کہ وہ طلباء کو جوڈو ،کینڈو اور جوکینڈوجیسے مارشل آرٹ کے اسباق پڑھائیں ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ جاپان کی تعلیم کے بارے میں اپنے جنگ کے زمانے کے طرز عمل کو اپنانے کی کوشش سے اس کے جنگ کا پرانا راستہ اپنانے کے بارے میں سوال اٹھائے جانے کا امکان ہے ۔ خاتون ترجمان نے کہا کہ ان حالیہ اقدامات میں جاپان میں بالعموم اور دنیا میں بالخصوص امن پسند عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔خاتون ترجمان نے کہا کہ جاپان کے فوجی جنگی جارحیت کی وجہ سے چین کے عوام اور دیگر ایشیائی ممالک کے عوام فوجی جنگی جارحیت کی وجہ سے چین کے عوام اور دیگر ایشیائی ممالک کے عوام کیلئے شدید تباہی آئی ہے ۔ترجمان نے جاپان پرزوردیا کہ وہ اپنی ماضی کی جارحیت سے واضح طور پر قطع تعلق کرے اور جاپانی عوام کو تاریخ کے غلط حصے کے ذریعے گمراہ نہ کرے تاکہ جاپان کو فوجی قوت کے خطرناک راستے پر جانے سے بچایا جا سکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…