ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب،اہم خلیجی ملک میں بھارتی جاسوس پکڑے گئے،بڑی سزا سنادی گئی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ نے عرب ممالک میں بھی جاسوسی نیٹ ورک وسیع کردیا،متحدہ عرب امارات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے،یو اے ای نے 2 بھارتی جاسوسوں کو حساس معلومات بھارت کو فراہم کرنے پر 5 اور10 برس قید کی سزا سنادی ۔ گلف نیوز کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا نیٹ ورک پھیلایا ہواہے۔

پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور متحدہ عرب امارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔بھارتی شہری منار عباس کو 14 دسمبر 2016کو سزا سنائی گئی، سپریم کورٹ آف یو اے ای نے جاسوسی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اسے فوجی تنصیبات اور جہازوں بارے حساس معلومات ابوظہبی میں بھارتی سفارتخانے میں را کے ایجنٹوں کو فراہم کرنے پر گرفتار کیاگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کا ایک شہری محمد ابراہیم جو منی، شیخ زائد گہرے پانی کی بندرگاہ میں موجود بحری جہازون کے بارے میں اہم معلومات بھارتی ریاست کیرالہ کا ایک شہری محمد ابراہیم جو منی، شیخ زائد گہرے پانی کی بندرگاہ میں موجود بحری جہازون کے بارے میں اہم معلوماتمنتقل کرنے میں ملوث پایا گیا تھا اسے اکتوبر2015میں گرفتار کیا گیا جبکہ 14دسمبر 2015کو یو اے ای کی ایک عدالت نے اسے 10 سال سزا سنائی تھی۔ ابراہیم را کے ایجنٹوں اجاکمار اور ردناتھ جوہاکو اہم معلومات دیتا تھا جبکہ بھارتی شہری حیدر آباد کے محمد عظمت اللہ خان جو پورٹ زائد ابوظہبی میں ملازم تھا، کو بھی جاسوسی کے الزام میں 14 جولائی 2014کو پکڑا گیا وہ فوجی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ار کے حکام کو حساس معلومات پہنچاتا تھا۔ وہ دو ہفتے سے زائد پولیس تحویل میں رہا۔بعدازاں اسے خاندان کے ساتھ بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…