عمان (آئی این پی)ایران کے زیر قبضہ جزائرپر متحدہ عرب امارات کی ملکیت کے حق کی حمایت کردی گئی۔28ویں عرب کانفرنس اردن میں اختتام پذیرہوگئی ۔جس کے اختتام پر عرب لیگ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کر شدید مذمت جبکہ سربراہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قابض عرب علاقے چھوڑنے پراسرائیل سے تجدیدتعلقات پر غور کیا جاسکے گا،
اسلام فوبیا کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش کیا گیا اور ایران کے زیر قبضہ جزائرپرمتحدہ عرب امارات کی ملکیت کے حق کی حمایت کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا ردن میں 28ویں عرب سربراہ کانفرنس اجلاس ہوا جس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا ۔عرب سربراہان نے یمن میں صدر ہادی کی آئینی حکومت کی حمایت پر اتفاق رائے کیا ہے۔ اعلامیے میں شامی بحران کاعسکری طاقت کے بجائے سیاسی حل پر زوردیا اور فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کے عہد کا اعادہ بھی کیا گیا۔فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت، ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غاصبانہ کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔عرب سربراہان نے لیبیابحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی مذاکرات کامطالبہ کیا گیا۔ عراقی سرزمین کی خودمختاری وسا لمیت کی حمایت پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔عوام کے حقوق کی حمایت، ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غاصبانہ کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔عرب سربراہان نے لیبیابحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی مذاکرات کامطالبہ کیا گیا۔ سعودی خارجہ عادل الجبرکا کہنا ہے کہ آیندہ عرب سربراہی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔۔سعودی عرب میں ہونے والی آئندہ عرب سربراہ کانفرنس کی تاریخ کاحتمی اعلان بعدمیں کیاجائے گا۔