بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا کی خوفناک اقدام کی تیاریاں،امریکہ اور یورپ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جوہری تجربے کے لیے شمالی کوریا کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق سیٹیلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی تیاریاں اختتامی مراحل میں ہیں۔25مارچ کو لی گئی تصاویر میں شمالی کوریا کے پنگ گئری جوہری تجرباتی مقام پر چار گاڑیوں کو کھڑا دیکھا جاسکتا ہے ٗ

ان گاڑیوں سے منسلک تاروں کو زمین پر بکھرے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی میں امریکی کورین انسٹیٹیوٹ کے منصوبہ 38 نارتھ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق یہ ساز و سامان متوقع طور پر جوہری تجربے کے آغاز ٗدھماکے کے بعد معلومات کو اکھٹا کرنے میں استعمال ہوسکتا ہے ٗگذشتہ ہفتے امریکی فوج نے شمالی کوریا کی ہرمٹ ریاست میں نیوکلیئر سائٹس پر شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر بھی کچھ ایسے ہی اندازے کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کافی عرصے سے امریکا تک مار کرنے والے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری کی کوششوں میں ہے ٗدھماکے کے بعد معلومات کو اکھٹا کرنے میں استعمال ہوسکتا ہے ٗگذشتہ ہفتے امریکی فوج نے شمالی کوریا کی ہرمٹ ریاست میں نیوکلیئر سائٹس پر شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر بھی کچھ ایسے ہی اندازے کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کافی عرصے سے امریکا تک مار کرنے والے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری کی کوششوں میں ہے اور گذشتہ سال سے اب تک 5 جوہری تجربات کرچکا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور دھماکا نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کسی تازہ چیلنج سے کم نہ ہوگا جو پہلے ہی یہ ٹوئیٹ کرچکے ہیں کہ شمالی کوریا کے بین البراعظم بیلسٹک میزائل رکھنے کی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…