پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’دبئی میں نوجوان کو تیز گاڑی چلانے پر نشان عبرت بنانے کیلئے کیا سزا سنادی گئی ؟ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(اینا ین آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے پراسیکیوٹر جنرل نے ایک اماراتی نوجوان کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے جنونی انداز میں گاڑی چلانے کی پاداش میں تین ماہ تک سڑکیں اور پبلک پارک صاف کرنے اور 17 ہزار درہم کی سزا سنائی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ سزا قانون مجریہ 2016ء کی دفعہ 7 کے تحت سنائی گئی ۔ابو ظہبی کی عدالت کی طرف سے ایک نوجوان کو غیر قانونی طور پر گاڑی

چلانے، نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر نکالنے پر تین ماہ تک سڑکوں اور پارکوں میں جھاڑو دینے کے ساتھ ساتھ سترہ ہزار درہم جرمانہ کیا گیا۔ اگلے تین ماہ تک اس کا ڈروائیونگ کا لائسنس بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔خاکروبی کی سزا پانے والے نوجوان پر الزام ہے کہ اس کی تیز بارش اور موسم کی خرابی کے باوجود جنونی انداز میں اپنی کار چلانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں اس کی اور دیگر شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔خیال رہے کہ ابوظہبی کی کسی مقامی عدالت کی طرف سے کسی شہری کو سڑکیں صاف کرنے کی سزا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے تاہم حالیہ ایام میں دبئی کے حکمران الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے پرخطر ڈرائیونگ کرنے اور بعض دیگر خلاف قانون اقدامات پر سڑکیں صاف کرنے کی سزائوں کا حکم دیا تھا۔گذشتہ برس ابوظہبی نے ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت کم درجے کے جرائم میں ملوث افراد کو سماجی سروسز کی شکل میں سزا دینے، گرفتار کرنے، چھ ماہ تک قید اور جرمانہ یا تمام سزائیں ایک ساتھ دینے کی منظوری دی تھی۔ اس قانون کی منظوری کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب عدالت نے ایک نوجوان کو بے ہنگم طریقے سے گاڑی چلانے پر سڑکیں اور پارک صاف کرنے کی سز سنائی ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…