بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کی خلیج میں دھماکہ خیز انٹری،اہم ملک نے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران /لندن (آئی این پی)ایران نے کہا ہے کہ روس شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایرانی فوجی مراکز استعمال کرسکتا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ روس، شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایرانی فوجی مراکز استعمال کرسکتا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ روس اور ایران دونوں شام کے صدر بشارالاسد کے قریبی

اتحادی ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران شامی تنازع کو ان کے حق میں کرنے کے لیے انھوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ ‘ایران میں روس کا کوئی فوجی مرکز نہیں ہے لیکن ہمارا اچھا تعاون ہے اور اگر روس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ایرانی سہولت کی ضرورت ہوئی تو ہم اس پر معاملہ بہ معاملہ فیصلہ کریں گے۔روس نے گزشتہ سال شام میں دہشت گردوں کے خلاف حملوں کے لیے ایران کا ایک ایئربیس استعمال کیا تھا۔ واضح رہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد پہلا موقع تھا کہ کسی بیرونی طاقت نے ایرانی بیس کو استعمال کیا تھا۔ایران کے چند اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیئے جانے کے بعد جنگ عظیم دوم کے بعد پہلا موقع تھا کہ کسی بیرونی طاقت نے ایرانی بیس کو استعمال کیا تھا۔ایران کے چند اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیئے جانے کے بعداچانک اس کو بند کردیا گیا تھا اور ایرانی وزیردفاع نے معاملے کو عام کرنے پر ماسکو کی سرزنش کی تھی۔خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی روس کے دورے پر گزشتہ روز ماسکو پہنچے، وزیر خارجہ جواد ظریف بھی اس وفد کا حصہ ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کریملن میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں شام سمیت خطے کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…